سندھ

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

کراچی: وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 26 ، 27 اور 28 جون کو عام تعطیل ہوگی۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے 26 جون سے 28 جون تک کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close