سندھ

نیب صوبائی محکموں کا احتساب نہیں کرسکے گا ،سندھ احتساب اتھارٹی کے قیام کا قانونی مسودہ تیار

سندھ احتساب اتھارٹی قائم کرنے کے لئے مسودہ قانون تیار کر لیاگیا ہے جسے کابینہ کی منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،سندھ احتساب اتھارٹی کا سربراہ اعلیٰ عدلیہ کا ریٹائرڈ جج یا 20 گریڈ یا اس سے بڑے گریڈ کا ریٹائرڈ سرکاری افسر ہوگا۔چیئرمین کا تقرر پارلیمانی کمشن کرے گاجس میں حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے ارکان برابر تعداد میں شامل کئے جائیں گے ۔مسودہ قانون کے مطابق احتساب اتھارٹی کے سربراہ کے تقرر کے لئے پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا جائے گا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین صوبائی اسمبلی کو مساوی نمائندگی دی جائے گی۔ مجوزہ قانون کے مطابق احتساب اتھارٹی کے قیام کے بعد صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن اس میں ضم ہو جائے گا، اتھارٹی صوبائی اداروں کے احتساب کی مجاز ہوگی، سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق احتساب اتھارٹی کے قیام کے بعد نیب صوبائی محکموں کا احتساب نہیں کر سکے گا۔ مجوزہ قانون کے مطابق سندھ احتساب اتھارٹی مالی اور انتظامی حوالے سے خودمختار اور تمام تر انتظامی دباﺅ سے آزاد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اتھارٹی کا ڈرافٹ حکومت سندھ کے قانونی مشیر مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تیار کیا ہے ، مسودہ تیار کرنے سے قبل قومی احتساب بیورو اور خیبرپختونخواہ کے احتساب کمیشن کے قوانین کا بھی مد نظر رکھا گیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close