کھیل و ثقافت

حفیظ بھائی آپ عظیم ہیں ، آپ لوگوں کو ٹرافی مبارک ہو

 ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی پی ایس ایل جیتنے پر محمد حفیظ کو مبارک باد

ثانیہ مرزا نے پی ایس ایل کے فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور لاہور قلندر کے ٹائٹل جیتنے پر آل راؤنڈر محمد حفیظ کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ثانیہ مرزا نے محمد حفیظ کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی ٹرافی اور فیملی کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ حفیظ بھائی آپ عظیم ہیں اور ٹیم کے تمام لڑکوں نے پی ایس ایل میں بہترین پرفارم کیا ہے، جس پر میں آپ لوگوں کو مبارک باد دیتی ہوں۔

محمد حفیظ کو شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close