کھیل و ثقافت

تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیاکو 134 رنز کی برتری حاصل

لاہور ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ناکام ، پوری ٹیم 268 رنز پر ڈھیر

آسٹریلیا نے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں 11 رنز بنا کر 134 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی بیٹنگ لائن نے جلد وکٹیں گرنے کی تاریخ رقم کردی ہے۔

پاکستان کی آخری 5 وکٹیں صرف 5 رنز کے اضافے پر گریں، جو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے۔

آسٹریلوی بولرز نے کپتان بابراعظم سمیت آخری 5 کھلاڑیوں کو 264 سے 268 رنز کے درمیان آؤٹ کیا۔

تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے آخری 7 کھلاڑی مجموعی طور پر 20 رنز پر پویلین لوٹے۔

پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 391 رنز کے مقابلے میں 268رنز پر ڈھیر ہوگئی، عبداللہ شفیق 81، اظہر علی 78 اور بابراعظم 67 رنز کے سوا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں تیسرے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 11 رنز بنالیے، یوں اس کی گرین شرٹس پر مجموعی برتری 134 رنز کی ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close