کھیل و ثقافت

دھونی کی تنخواہ سے متعلق رمیز راجہ کے بیان پر بھارتی چراغ پا

نئی دہلی: سابق پاکستان کرکٹر رمیز راجہ کی جانب سے بھارتی بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کی تنخواہ کے حوالے سے دیے جانے والے بیان پر بھارتی چراغ پا ہوگئے ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر رمیز راجہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ رمیز راجہ نے گزشتہ دنوں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ٹیسٹ کرکٹ کی بقاء کے حوالے سے گفتگو کی تھی اور اس دوران مہندر سنگھ دھونی اور شاہد آفریدی کی مثال دی تھی۔ رمیز راجہ نے کہا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی بقاء کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں پھر بھی بی سی سی آئی نے انہیں اے کیٹیگری کا کنٹریکٹ دے رکھا ہے اور پی سی بی نے بھی آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود اے کیٹیگری میں رکھا تھا۔
رمیز راجہ کا موقف تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لیے کرکٹ بورڈز کو ان کھلاڑیوں کو زیادہ معاوضے دینے چاہئیں جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہیں تاہم ان کا یہ بیان بھارتی شائقین کو زیادہ پسند نہیں آیا اور انہوں نے ٹوئیٹر پر رمیز راجہ پر خوب تنقید کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close