کھیل و ثقافت

شاہین آفریدی ٹاپ 10بولرز میں شامل

شاہین شاہ آفریدی نے عالمی رینکنگ میں 4 درجے ترقی پائی ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے ٹاپ 10 بولرز میں شامل ہو گئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے عالمی رینکنگ میں 4 درجے ترقی پائی ہے جس کے بعد پیسر کو تینوں فارمیٹ کے ٹاپ 10 میں شمولیت کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

ٹاپ بلے بازوں کی رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹاپ 10 بولرز میں تبریز شمسی، عادل راشد، جوش ہیزل وڈ، ایڈم زیمپا، راشد خان، وانندو ہسارنگا، اینرچ نورکیا، مجیب الرحمان، ناصم احمد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ٹاپ 10 بیٹرز میں بابر اعظم، ایڈن مارکرم، محمد رضوان، ڈیوڈ مالان، ڈیون کونوے، ایرون فنچ، راسی وان ڈر ڈوسین، مارٹن گپٹل، پاتھم نسانکا اور لوکیش راہول شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آل راؤنڈرز میں محمد نبی سرفہرست ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close