کھیل و ثقافت

ومبلڈن اوپن، اعصام الحق پہلی آزمائش میں سرخرو

ومبلڈن: پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ومبلڈن اوپن میں مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ اعصام الحق نے اپنے رومانوی پارٹنر فلورین مرگیا کیساتھ کروشیا کے ڈینو مارسن اور آسٹریا کے ٹرسٹن سیموئل ویسبورن کو سخت مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دی۔ پہلے سیٹ میں 6-4 سے شکست کے بعد انہوں نے شاندار کم بیک کیا اور اگلے تینوں سیٹ اپنے نام کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔

ان کی فتح کا اسکور 6-4، (7/4) ، 6-7، (7/3)، 6-7 اور 3-6 رہا۔ کل دوسرے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ آسٹریا کے فلپ اوسوالڈ اور جولین نوول سے ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اعصام الحق نے سویڈن کے رابرٹ لنڈسٹیڈ کے ساتھ انتالیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ڈبلز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close