کھیل و ثقافت

بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں

 میں حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمارے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں

قومی کرکٹر شاداب خان نے کراچی سے لاپتا ہونے والی 14 سالہ دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے حکام سے اپیل کی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دعا زہرہ اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے دعائیں، دعا ہے کہ دعا سمیت تمام لاپتہ بچے بحفاظت اپنے والدین کے پاس واپس آجائیں۔

شاداب خان نے کہا کہ میں حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمارے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں کیونکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے۔

کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ 5؍ روز بعد بھی بازیاب نہ ہوسکی تاہم پولیس کے تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی مرضی سے گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close