کھیل و ثقافت

بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد بھی میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچ گئیں: تماشائیوں کی نعرے بازی

میر پور: پاک بنگلہ دیش میچ کو دیکھنے کیلئے بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد بھی سٹیڈیم میں موجود تھیں۔ حسینہ واجد کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتی رہیں۔ جیسے ہی ان کی تصویر بڑی سکرین میں آتی تماشائی نعرے بلند کرنا شروع ہو جاتے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے جب گزشتہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی تو سٹیدیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں کے ساتھ ساتھ حسینہ واجد بھی رو پڑی تھیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد ماضی میں پاکستان مخالف بیانات دیتی رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close