More share buttons
Share with your friends










Submit
کھیل و ثقافت

کالی آندھی نے واحد ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کنگسٹن/جمیکا: ویسٹ انڈیز نے واحد ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 9 وکٹوں سے ذلت آمیز شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ویسٹ انڈیز میں جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے جس میں ونیش کارتک نے 48، ویرات کوہلی نے 39 اور ریشھاب پنٹ نے 38 رنز بنا کر اپنا حصہ ملا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر اور کیسرک ولیمز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی جانب سے دیا گیا 191 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے 19 ویں اووز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوائس نے 62 گیندوں پر 12 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے جارحانہ 125 رنز بنائے جب کہ مارلن سیموئلز نے بھی برق رفتار 36 رنز اسکور کئے۔ ویسٹ انڈیز کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کرس گیل تھے جو 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاندار سنچری اسکور کرنے پر لیوائس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے