کھیل و ثقافت

ایشیا کپ ہاکی میں بھارت کی انڈونیشیا کیخلاف بڑی فتح

 پاکستان کی ورلڈکپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

بھارت نے انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 16 گولز سے شکست دے کر پاکستان کو ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ ورلڈکپ سے بھی باہر کردیا۔

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022 میں قومی ٹیم کی فائنل فور اور پھر ورلڈکپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی اس صورت میں ممکن ہوسکتی تھی جب بھارت انڈونیشیا کے خلاف 16 گولز سے کم کے فرق کے ساتھ میچ جیتا، تاہم ایسا نہ ہوسکا، انڈونیشیا ہاکی ٹیم کا دفاع ریت کی دیوار ثابت ہوا۔

پہلے دو کوارٹر میں صرف 6 گولز کرنے والی بھارتی ٹیم نے آخری 2 کوارٹرز میں گولز کی بارش کرتے ہوئے 10 گولز داغ دیے۔

بھارت کو ایشیا کپ 2022 کے فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے 16 کے مارجن سے میچ جیتنا تھا اور اس نے انڈونیشیا کو 0-16 سے زیر کردیا۔

بھارت کی ایک کمزور ٹیم کے آگے اس بڑی فتح کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نہ صرف ایشیا کپ بلکہ اگلے سال منعقد ہونے والے ہاکی ورلڈکپ 2023 میں شرکت سے بھی محروم ہوگئی۔

خیال رہے کہ پول اے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو آخری منٹ میں جیت سے محروم کرتے ہوئے میچ 1-1 سے برابر کردیا تھا۔

دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے انڈونیشیا کے خلاف گولز کی بارش کرتے ہوئے 0-13 سے کامیابی سمیٹی تھی۔

جاپان کے خلاف گروپ کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کو صرف دو گول مسترد ہونے کا خمیازہ 2-3 کی شکست کے ساتھ اٹھانا پڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close