کھیل و ثقافت

ویسٹ انڈیز سے ٹوئنٹی میں بدترین ہار، ویرات کوہلی انوشکا شرما کے ساتھ ایسی جگہ چلے گئے کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

واشنگٹن: بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز سے واحد ٹوئنٹی میں بد ترین شکست کے بعد ذہنی دباﺅ کو کم کرنے کے لیے اپنی محبوبہ انوشکاشر ما کے ساتھ امریکہ چلے گئے۔ تفصیل کے مطابق ویرات کوہلی کرکٹ کی مصروفیات کی وجہ سے ایک لمبے عرصے سے بیرون ملک دوروں پرتھے ۔پہلے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کھیلنے انگلینڈ گئے جہاں پاکستان نے بھارت کو تاریخ کی سب سے بری شکست کا مزہ چکھا یا اس کے بعد بھارتی ٹیم انگلینڈ سے سیدھا ویسٹ انڈیز چلی گئی جہاں بھارت نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں تو شکست سے دو چار کردیا لیکن پھر دونوں ٹیموں کے در میان واحد ٹی ٹونئٹی میچ میں کالی آندھی نے بھارت کو عبرتناک شکست سے دو چار کردیا ،جس کے بعد کوہلی کافی تناﺅ میں دکھائی دیے ۔اب ویرات کوہلی اپنی محبوبہ کے ساتھ امریکہ میں چھٹیا ں منا رہے ہیں تاکہ اپنے تناﺅ کو ختم کر سکیں۔

سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے ساتھ ایک تازہ تصویر شیئر کی ہے جس میں پریمی جوڑا گاڑی میں بیٹھا ایک دوسرے کے ساتھ معیاری وقت گزار رہا ہے ۔اس تصویر کے ساتھ ہی ویرات کوہلی نے پیغام دیا کہ اپنے پیار کے ساتھ یہ چھٹیاں بہت ضروری تھیں ۔ بھارتی کپتان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈ یا صارفین نے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ،کسی نے پریمی جوڑے کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا تو کسی نے ویسٹ انڈیز سے شکست پر ویرات کو تنقید کا نشانہ بنا یا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close