کھیل و ثقافت

پاکستان ٹیم پر طنز، بھارتی شہری کو آئی سی سی کا کرارا جواب

دبئی: آئی سی سی نے ایک بھارتی کرکٹ شائق کے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم پر طنز کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ ورلڈ باڈی کے فیس بک پر ایک بھارتی شائق نے لکھا کہ ’پاکستانی ٹیم کو عالمی کپ میں دعوت دینا ختم کردیں کیوں کہ یہ اس کی مستحق نہیں‘اس کے جواب میں آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی تصویر پوسٹ کردی۔

جس پر جواب لکھا تھا کہ آپ کی مراد ان سے ہے، آئی سی سی کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور پاکستانی کرکٹ شائقین نے اس کا بھرپور لطف اٹھایا، اس کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ کر’ لائک ‘ کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close