کھیل و ثقافت

پاکستان ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے جو چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی۔

ون ڈے کی نئی رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔

پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹ اس وقت 106ہیں، جبکہ آسٹریلیا 105پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے، بھارت ون ڈے رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close