دنیاکھیل و ثقافت

مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا ٹوئٹ محض ایک مذاق تھا : ایلون مسک

ایلون مسک کے بیان کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر کلب کی ملکیت بدلنے پر غصے کا اظہار کیا

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر متنازع ٹوئٹ کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کا عندیہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کا بیان دیا تاہم اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

ایلون مسک ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنی ٹوئٹس کے باعث شہرت بھی رکھتے ہیں تاہم مسک حقیقت میں دنیا کے بڑے فٹبال کلب کو خریدنے کا کوئی منصوبہ رکھتے ہیں یہ ابھی تک واضح نہیں۔
دوسری جانب مسک کے بیان کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر کلب کی ملکیت بدلنے پر غصے کا اظہار کیا ہے جبکہ کئی صارفین اس خیال کو پسند کررہے ہیں۔

ایلون مسک نے تردید کی ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا ٹوئٹ محض ایک مذاق تھا، میں کوئی کھیلوں کی ٹیمیں نہیں خرید رہا۔

مسک سے ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ کلب خریدنے میں سنجیدہ ہیں جس انہوں نے جواب دیا کہ ’’اگر میری کوئی ٹیم ہوتی تو وہ مانچسٹر یونائیڈڈ ہوتی‘‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close