کھیل و ثقافت

ایشیا کپ: ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست ، بھارت نے اگلے مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا

 دبئی: بھارت نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دیا تھا

ایشیا کپ 2022 کے چوتھے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

بھارت نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں ہانگ کانگ نے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ بابر حیات 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

گزشتہ روز، گروپ بی سے افغانستان نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

بھارتی کھلاڑی سوریا کمار نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 68 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور چھ چھکے شامل تھے جبکہ ویرات کوہلی نے 44 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔

بھارتی کپتان روہت شرما 21 رنز جبکہ اوپنر کے ایل راہول 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت نے ایونٹ کے پہلے میچ پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close