کھیل و ثقافت

فخر زمان اور بابر اعظم بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلیں گے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان اور بابر اعظم بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے پلیئرز پر غیرملکی لیگز کے دروازے کھل گئے ہیں، فائنل میچ میں سنچری بناتے ہوئے گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کروانے والے اوپنر فخر زمان اور ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کا کیریبیئن کرکٹ لیگ کیلیے معاہدہ ہو گیا ہے۔
دونوں کھلاڑی 4 اگست سے شروع ہونے والے ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، اس سے قبل حسن علی اور شاداب خان کا بھی کیریبیئن لیگ سے معاہدہ ہوچکا ہے جبکہ کریبیئن لیگ 10 ستمبر تک جاری رہے گی۔ فخر زمان اور بابر اعظم نے کیریبیئن لیگ میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی طلب کیا ہے، قومی کرکٹرز کی غیرملکی لیگز کی مصروفیات کی وجہ سے پی سی بی نے لاہور میں قومی کیمپ لگانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close