More share buttons
Share with your friends










Submit
کھیل و ثقافت

پاکستان ویمنز فٹبال نے بہترین فتح کا ریکارڈ بنالیا

پاکستان نے مالدیپ کو ریکارڈ 7 گول سے ہرادیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان ویمن کی فٹبال میں ریکارڈ کامیابی

ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مالدیپ کو ریکارڈ سات گول سے ہرادیا، نادیہ خان نے چار گول اسکور کیے، یہ پاکستان ویمن ٹیم کی گولز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے۔

کٹھمنڈو میں جاری ایونٹ کے تیسرے اور گروپ میچ میں پاکستان ویمنز نے مالدیپ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان ٹیم شروع ہی سے چھائی رہی، نادیہ خان کا کھیل نمایاں رہا، جنہوں نے ایک دو نہیں بلکہ پاکستان کے لیے چار مرتبہ گیند کو جال میں پھینکا۔

ان کے علاوہ رامین فرید، خدیجہ کاظمی اور انمول ہیرا نے بھی ایک ایک گول بنایا۔

پاکستان نے مالدیپ کے خلاف مجموعی طور پر 7 گول کیے جبکہ مالدیپ کی ٹیم کوئی گول نہ بنا سکی۔

نادیہ خان کسی انٹرنیشنل میچ میں 4 گول کرنے والی پہلی پاکستانی فٹبال بھی بن گئیں۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close