کھیل و ثقافت

ایشیاءکپ میں پاکستان اپنا آخری میچ آج سری لنکا کے خلاف کھیلے گا

ڈھاکہ :پاکستان ایشیاءکپ کا آخری میچ آج سری لنکا کے خلاف کھیلے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔ قومی کرکٹ ٹیم بھارت اوربنگلہ دیش کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد پہلے ہی ٹورنامنٹ باہر ہو چکی ہے۔ 
قومی ٹیم کی قیادت شاہد خان آفریدی کریں گے جبکہ ٹیم میں دو یقینی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خرم منظور کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا جبکہ انور علی کی جگہ وہاب ریاض کو فائنل الیون میں شامل کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close