کھیل و ثقافت

فائنل میں پاکستان اور بھارت کو نہیں دیکھنا چاہتا : جوز بٹلر

جوز بٹلر نے کہا کہ میں یہ پارٹی خراب کرنے کی پوری کوشش کروں گا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو نہیں دیکھنا چاہتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ میں یہ پارٹی خراب کرنے کی پوری کوشش کروں گا تاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کو فائنل میں نہیں دیکھنا چاہتے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ ایسا نہ ہو۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج پہلے سیمی فائنل میں سڈنی میں مدِ مقابل ہوں گی۔

بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل جمعرات کو ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close