کھیل و ثقافت

ثناء میر کا قومی ویمن ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان

لاہور: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک کھلے خط میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے کوچ صبیح اظہر کی رپورٹ میڈیا پر آنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیانا بیگ کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر کوچ کے ساتھ سب سے بڑا اختلاف تھا، پیسر اچھی فارم میں تھیں اور انہیں ٹیم کا حصہ بنانا چاہتی تھی، مجھے اپنے فیصلوں پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، ورلڈ کپ میں 4 میچز میں یقینی فتح سے ہاتھ دھونے پڑے، اسپنرز خصوصا لیفٹ آرم اسپنرز نے نئی بال کے ساتھ ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو قابو کیا، اس کے علاوہ ٹیم میں ایسی پلیئرز کی کمی ہے جو دباﺅمیں پرفارم کر سکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close