کھیل و ثقافت

فیفا ورلڈکپ: سعودی عرب نے ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ 2022 میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک مقابلے میں دو گولز سے ہرادیا۔ 

گروپ سی کے اس میچ میں ارجنٹینا کو 10ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک ملی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کپتان لائیونل میسی نے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی۔

میچ کے پہلے ہاف کا اختتام جنوبی امریکی ٹیم کی برتری کے ساتھ ہوا تاہم دوسرے ہاف کے آغاز میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کے دفاع کو توڑ ڈالا۔

پہلے 48ویں منٹ میں صالح الشھری کے گول کی مدد سے اسکور 1-1 سے برابر ہوا پھر صرف 5 منٹ کے فرق سے سالم محمد الدوسری کے گول کی مدد سے 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

 میسی الیون نے میچ میں سعودی عرب کی برتری ختم کرنے کے لیے اس کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے جو ناکام رہے اور 1-2 کے اسکور کے ساتھ ہی اس میچ کا اختتام ہوگیا۔

ارجنٹینا جیسی بڑی ٹیم کو شکست دینے کے بعد سعودی کھلاڑی سربسجود ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر سعودی کھلاڑیوں کی سجدہ کرنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

سعودی کھلاڑیوں نے گول اسکور کرنے کے بعد اور پھر میچ کے اختتام پر بھی سجدہ کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close