کھیل و ثقافت

انگلش ٹیم کے کپتان کا ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

بین اسٹوک نے پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کی فیس سیلاب متاثرین کیلئے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر دورہ پاکستان سے متعلق گفتگو میں انہوں نے اپنی میچ فیس پاکستان فلڈ اپیل میں دینے کا اعلان کیا،اپنے تاثرات شئیر کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ  یاد گار سیریز کیلئے پاکستان آنا ان کیلئے باعث اعزاز ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 17سال بعد بطور ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنا خاصہ دلچسپ ہی نہیں بلکہ ایک ذمہ داری کا احساس بھی ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے انگلش ٹیم کے کپتان کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ہمدردی کی اعلیٰ مثال قرار دیا ٹوئٹر میں اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ مشکلات میں پھنسے افراد کی مدد سب سے بڑی خدمت ہے۔

ان کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کے کپتان کا یہ اقدام برطانوی اعلیٰ اقدار کی مثال ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close