کھیل و ثقافت

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو پہلی اننگز میں 476 رنز کا خسارہ باقی ہے۔

گزشتہ روز انگلینڈ کی جانب سے زیک کرالی 122، بین ڈکٹ 107 اور اولی پوپ 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 506 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا لیکن 515 رنز پر کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ لیام لیونگ اسٹون کو بھی نسیم شاہ نے 9 رنز پر آؤٹ کیا۔

ہیری بروک نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور  116 گیندوں پر 5 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 153 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے جواب میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغٓاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا اور گرین کیپس نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 181 رنز بنا لیے ہیں، امام الحق 90 اور عبداللہ شفیق 89 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان کو پہلی اننگز میں 476 رنز کا خسارہ باقی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close