کھیل و ثقافت

ایشیاکپ کسی نیوٹرل مقام پر نہیں ہوگا : رمیزراجہ

بھارتی ٹیم اگر پاکستان نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے لیکن ایشیاکپ کسی نیوٹرل مقام پر نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ اگلے سال پاکستان ہوسٹ کرے گا، اگر بھارتی ٹیم نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے لیکن ایونٹ کسی نیوٹرل مقام پر نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایشیاکپ کہیں اور انعقاد کروانے کی کوشش کی گئی تو ہم بھی ایشیاکپ میں شرکت چھوڑ سکتے ہیں۔
رمیز راجہ پاک انگلینڈ سیریز میں راولپنڈی کی پچ کے حوالے سے کہا کہ پچ ٹیسٹ میچ کی شہ رگ ہوتی ہے، انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جس طرح بیٹنگ کی ہے آج تک نہیں دیکھی، وہ اپنے ٹی20 کھیلنے والے کھلاڑی لیکر آئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close