کھیل و ثقافت

”آپ کی خیر ہےآپ کراچی کے صحافی ہیں“آفریدی ایک اور تنازع میں پھنس گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی لاہور میں ایک صحافی سے بدتمیزی کے بعدایک اور تنازع میں پھنس گئے ہیں۔ 
 مطابق کراچی میں سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو کے اعزاز میں ایک تقریب کے دوران انور مقصود ان کے پاس کھڑے تھے انہوں نے مذاق میں کہا کہ میں بھی ایک صحافی ہوں مجھے آپ سے ذرا ہٹ کر کھڑا ہونا چاہئے۔ اس کے جواب میں آفریدی نے کہا کہ آپ اس کی فکر نہ کریں آپ کراچی کے صحافی ہیں۔ اس طرح آفریدی نے ایک بار پھر خود کو نئے تنازع میں ملوث کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ ان پر پہلے بھی اس بات کی تنقید ہوتی ہے کہ وہ لاہور کے صحافیوں کا سامنا کرنے سے گبھراتے ہیں جبکہ کراچی کے صحافیوں کے ساتھ ان کا رویہ دوستانہ ہوتا ہے۔اس کا ثبوت انہوں نے کچھ دن پہلے ایک سوال کے جواب میں نازیبا الفاظ استعمال کر کے دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close