کھیل و ثقافت

فاسٹ بولر حارث رؤف رشتہٗ ازدواج میں منسلک ہوگئے

 اسلام آباد: حارث رؤف اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کے نکاح کی مختصر تقریب آج اسلام آباد میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں ہوئی۔

حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کا نکاح آج نماز ظہر کے بعد ہوا، تاہم مزنا ملک کی رخصتی بعد میں کی جائے گی۔

نکاح کی مناسبت سے ان دونوں نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا، تاہم مزنا مسعود ملک کا عروسی لباس حُسین ریحار کا ہے جبکہ ان کی مہندی میں حارث کے نام کے ابتدائی حروف اور ان کی بولنگ کی رفتار 150 لکھی ہوئی نظر آئی۔

کرکٹر کے نکاح کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close