کھیل و ثقافت

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، پاکستان کا صرف ایک کھلاڑی شامل

آئی سی سی نے ٹیسٹ مینز ٹیم آف دی ائیر 2022 کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ ٹیم میں آف دی ایئر میں آسٹریلیا کے چار، انگلینڈ کے تین، جنوبی افریقہ، پاکستان، بھارت اور ویسٹ انڈیز سے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا ہے۔

آئی،سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ ٹیم میں بھی اپنی جگہ بنالی۔

انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں جونی بئیرسٹو، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، پیٹ کمنز اور نیتھن لائیون ٹیم میں شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ، بھارت کے رشب پنت، جنوبی افریقہ کے کگیسو رابادا بھی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close