کھیل و ثقافت

آخری میچ میں شکست کیساتھ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کیریئر اختتام پذیر

آخری میچ میں شکست کیساتھ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کیریئر اختتام کو پہنچ گیا۔

جمعہ کو آسٹریلین اوپن 2023ء کے مسکڈ ڈبلز فائنل میں ثانیہ اور روہن بھوپنا کو برازیل کی جوڑی نے شکست دی، برازیلین جوڑی نے 6-7 اور 6-2 سے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ثانیہ مرزا اپنے کیریئر کے آخری گرینڈ سلم میں شکست پر آبدیدہ ہوگئیں۔ ثانیہ جب رنر اپ ٹرافی لینے پہنچی تو کورٹ میں موجود سب لوگ ان کے اعزاز میں کھڑے ہوگئے۔ ثانیہ کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔

ثانیہ مرزا نے اپنے سفر کو بھاری دل سے یاد کیا اور بتایا کہ میرا کیریئر 2005 میں میلبورن سے شروع ہوا تھا۔ تب میں 18 سال کی تھی اور سرینا ولیمز کے خلاف کھیلی۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنے بیٹے کے سامنے گرینڈ سلم کھیلوں گی۔ ثانیہ مرزا نے کیرئیر میں تین ویمنز ڈبلز اور تین مسکڈ ڈبلز گرینڈ سلم جیتے ہیں۔

دوسری جانب ویمن سنگلز میں بیلاروس اور قازقستان کی پلیئرز سبالنکا اور ایلینا فائنل میں پہنچ گئیں۔

ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں بیلا روس کی سبالنکا نے پولینڈ کی Magda Linette کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرادیا، سبالِنکا نے سات چھ اور چھ دو سے کامیابی سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسرے سیمی فائنل میں قازقستان کی Elena Rybakina نے بیلا روس کی وکٹوریہ اذارینکا کو ہرادیا، ویمنز سنگلز کا فائنل ایلینا اور سبالنکا کے درمیان ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close