کھیل و ثقافت

ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے تھائی لینڈ کی ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان آئیگی

تھائی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لئے 11 ستمبر کو پاکستان آئے گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ثناءاللہ امان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی آئندہ ماہ 15 سے 17 ستمبر تک پاکستان سپورٹس کملیکس اسلام آباد میں گراس کورٹ پر کھیلی جائے گی۔ جس کے لئے تھائی لینڈ کی ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں قومی ٹیم کے انتحاب کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز عیدالاضحی کے فورا بعد6 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ جس میں ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔ جن میں سے باصلاحیت 2 کھلاڑیوں کا انتحاب کیا جائے گا جبکہ اعصام الحق اور عقیل خان کو ٹرائلز سے مستثنی قرار دیا ہے اور وہ قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے لئے مجموعی طور پر 4 کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close