کھیل و ثقافت

سابق پاکستانی کرکٹرز پیسوں کی لالچ میں بھارتی کرکٹرز کی تعریفیں کرتے ہیں:وریندر سہواگ

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے پاکستانی سابق کرکٹرز پر انتہائی سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیسوں کی لالچ میں بھارتی کھلاڑیوں کی تعریفیں کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سہواگ کا کہناتھا کہ سابق پاکستانی کرکٹرز پیسوں کے لیئے بھارت میں کام کررہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ انڈین کرکٹرز کی تعریفیں بھی کرتے ہیں۔سہواگ نے خاص طور پر سابق پاکستانی باولر شعیب اختر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آج کل بھارتی کھلاڑیوں کی بہت زیادہ تعریفیں کررہے ہیں کیونکہ وہ بھارت میں پیسہ کمانا چاہتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ بھارت کرکٹ کے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے ۔سہواگ نے شعیب اختر کے علاوہ سابق پاکستانی فاسٹ بالر رانا نوید الحسن کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بھی آج کل بھارتی کرکٹرز کی بہت زیادہ تعریفیں کررہے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی شعیب اختر سے متاثر ہیں اور اس بات کی امید رکھے ہوئے ہیں کہ انہیں سٹار اسپورٹس یا کوئی اور بھارتی ٹی وی چینل اپنے پاس ملازمت پررکھ لے گا،غرض یہ کہ یہ سارے سابق پاکستانی کرکٹر بھارت میں پیسہ کمانا چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close