کھیل و ثقافت

آسٹریلیا اور بھارت کے مابین شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے ناگ پور کی پچ تبدیل

آسٹریلیا اور بھارت کے مابین شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے ناگ پور کی پچ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی تیاری پوری ہوچکی ہے، پہلا ٹیسٹ میچ نو فروری سے ناگپور میں شروع ہوگا۔

بھارتی ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ پچ کو دیکھ کر خوش نہیں تھے جس کے بعد منتظمین دوسری پچ تیار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گھر کے شیر بھارت کو آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کا خوف ہے، بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ پچ پر گھاس دیکھ کر آگ بگولا ہو گئے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 9 فروری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ پہلا میچ ناگپور کے جامتھا میں کھیلا جائے گا.

کوچ راہل ڈریوڈ میچ کے لئے تیار کی گئی پچ سے ناخوش تھے اور اسے تبدیل کرنے کیلئے کہا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ پچ پر گھاس دیکھ کر غصے میں آگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کی مطابق راہول ڈریوڈ کی فرمائش پر اب کیوریٹر نئی پچ کی تیاری میں مصروف ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ شکست کے خوف میں مبتلابھارتی ٹیم کو 2004 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ناگ پور ٹیسٹ کی شکست یاد ہے، اس ٹیسٹ میں گھاس والی پچ تیار کی گئی تھی جس کا فائدہ کینگروز بولرز نے اٹھاتے ہوئے بھارتی ٹیم کو شکست دی تھی۔

بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ چاہتے ہیں کہ ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھایا جائے اور کینگروز کو اسپن کے جال میں پھنسایا جائے۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کو ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کیلئے 4 میں سے کم از کم 3 میچ جیتنے ہوں گے۔ تب ہی ٹیم براہ راست کوالیفائی کر سکے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close