کھیل و ثقافت

کھلاڑیوں سے بہترین کارکردگی لینے پر اپنی توجہ مرکوش رکھتا ہوں، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کی تعریف کو اپنے لیے اعزاز قرار دے دیا۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے آئی سی سی ڈیجیٹل میں کپتان بابر اعظم کی تعریف کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ بطوربیٹر اور کپتان بابر عظم مجھ سے کئی گنا آگے ہیں، بابراعظم اپنے کیریئرمیں مزید کئی ریکارڈز توڑ سکتے ہیں۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ بابر اعظم کو مزید تھوڑی سی اور بہتری کی ضرورت ہے، آنے والے دنوں میں بابراعظم پاکستان کا کامیاب ترین کپتان بن سکتا ہے۔

بابر اعظم نے سابق آسٹریلوی کپتان کی باتوں کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے میرے بارے جو کہا ہے اس سے میرے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جب لیجنڈری کھلاڑی تعریف کرے توآپ مزید بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں، یہ تمام کھلاڑی اس مقام سے گزرے ہوتے ہیں، انہیں علم ہے کہ میرامائنڈ سیٹ کیا ہے۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ میں اپنے کھلاڑیوں سے بہترین کارکردگی لینے پر اپنی توجہ مرکوش رکھتا ہوں، میں امام الحق،شاداب خان اور محمد رضوان سےمشاورت کرتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close