کھیل و ثقافت

بین الاقوامی کرکٹرز پاکستان آتے ہیں تو یہاں کے عوام کی طرح رہیں،نور عالم خان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمن نور عالم خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹرز اگر پاکستان آتے ہیں تو پاکستان کے عوام کی طرح رہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے تمام راستے بند کیے گئے، جب وجہ پوچھی گئی تو معلوم ہوا پی ایس ایل کی وجہ سے راستے بند کیےگئے۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹرز کے آنے سے سری نگر ہائی وے کو بلاک کر دیا گیا، پی اے سی کی ڈائریکشن ہے وزیر ہو یا وزیراعظم ،جنرل ہو یا جج، کسی کے لئے سڑک بند نہیں کرسکتے۔

نورعالم خان نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑیوں میں ہونے کے باوجود راستے بند کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ بین الاقوامی کرکٹرز اگر پاکستان آتے ہیں تو پاکستان کے عوام کی طرح رہیں، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ راستے بند کر کے عوام کو تکلیف دی جائے ، مہنگائی کے اس دور میں عوام کو لمبے راستے سے سفر کرنا پڑتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close