کھیل و ثقافت

لاہور کشیدگی ، پہلا کوالیفائر قلندرز اور سلطانز کے درمیان شیڈول کے مطابق ہو گا : پی سی بی

لاہور: مال روڈ  پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان  کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں ہورہی ہیں۔

لاہور میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلا کوالیفائر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شیڈول کے مطابق کروانے کا اعلان کردیا۔

لاہور کے مال روڈ واقع نجی ہوٹل میں قیام پذیر ٹیموں نے جس روٹ سے اسٹیڈیم کی طرف جانا ہے، اس راستے پر پولیس پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے موجود ہے جبکہ دونوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں بھی ہورہی ہیں۔
لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ آج شام 7 بجے شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ لاہور پر کشیدگی کے باعث لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پہلے کوالیفائر میں شائقین کرکٹ کی تعداد کم ہونے کی توقع ہے جبکہ اسیٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close