کھیل و ثقافت

وقار یونس کا قوم کو ایک بار پھر دلاسہ برا کھیلنے سے دنیا ختم نہیں ہوئی، جلد قوم کا سر فخر سے بلند کر دیں گے:

لاہور : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے قوم کو ایک بار پھر دلاسہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ہم برا کھیلے لیکن اس سے دنیا ختم نہیں ہوئی۔ جلد قوم کا سر فخر سے بلند کر دیں گے۔
وقار یونس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہوں۔ کسی ایک شکست سے کوئی ٹیم ختم نہیں ہوتی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہمارا گروپ سخت ہے لیکن امید ہے کہ اگلے راونڈ میں کوالی فائی کر لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close