دنیاکھیل و ثقافت

بھارتی خواتین ریسلرز کا جنسی ہراسانی کیخلاف ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کی گرفتاری کا مطالبہ

بھارتی خواتین ریسلرز نے جنسی ہراسانی کیخلاف ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور بی جے پی رہنما برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریسلنگ کی خواتین کھلاڑیوں کا نئی دہلی میں ریسلنگ فیڈریشن چیف اور رُکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دھرنا جاری ہے۔

بھارت کی معروف ریسلر ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے کہ وہ کم از کم 10 سے 20 لڑکیوں کو جانتی ہیں جنہوں نےبرج بھوشن کی جانب سے ریسلنگ کیمپ میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا ذکر کیا تھا۔
احتجاج میں خواتین ریسلز نے برج بھوشن کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ کھلاڑیوں نے ملک کی اعلیٰ عدالت سے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے خلاف رپورٹ درج کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ ریسلرز نے جنوری میں سنگھ اور دیگر کوچز کے خلاف قانونی کارروائی کے مطالبے کیلئے دھرنا دیا تھا تاہم برج بھوشن سنگھ نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close