کھیل و ثقافت

ایشیاکپ: ہائبرڈ ماڈل پر بنگلہ دیش اور سری لنکا نے گرین سگنل دیدیا

 بنگلہ دیش اور سری لنکا دونوں بورڈز کو پہلا راؤنڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ کے دو مستقل اراکین بنگلہ دیش اور سری لنکا نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ہائبرڈ ماڈل پر گرین سنگل دیا ہے، دونوں بورڈز کو پہلا راؤنڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکن بورڈز نے بذریعہ ای میل پی سی بی کو یقین دہانی کروائی ہے تاہم براہ راست کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ایشیاکپ کے حوالے سے اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے، جس میں سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کے بھی شرکت کریں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ گیٹ منی کے باعث متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایشیاکپ کا انعقاد کروانا چاہتا ہے تاہم بھارت نے اسکی بھی مخالفت کرتے ہوئے شدید گرمی کا جواز پیش کیا تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر ہائبرڈ ماڈل کی منظور کرلیا جاتا ہے تو پی سی بی نیوٹرل وینیو پر بھی لچک دکھا سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close