کھیل و ثقافت

آج تک جتنے ٹائٹل جیتے سب ٹائٹلز شہداء کے نام کرتا ہوں: باکسر عثمان وزیر

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے یوم تکریم شہداء پاکستان پر تمام اعزازات شہداء کے نام کر دیے۔

پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام فورسز کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور آج تک جتنے ٹائٹل جیتے سب ٹائٹلز شہداء کے نام کرتا ہوں ۔

عثمان وزیر نے کہا کہ میں جب ورلڈ بیسٹ باکسر چیمپین بنا تو خواہش تھی کہ پاکستان بھی میزبانی کرے، ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ پہلی بار پاکستان میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چیمپین شپ گلگت میں منعقد ہوگی جس میں 13 ملکوں کے باکسر شریک ہوں گے، چیمپین شپ میں ورلڈ یوتھ ٹائٹل کا دفاع کروں گا، پہلی بار پاکستان کو ورلڈ یوتھ ٹائٹل کی میزبانی کا موقع مل رہا ہے۔

عثمان وزیر نے کہا کہ چیمپین شپ کے لیے یکم جون سے گلگت میں کیمپ شروع ہوگا، گلگت سے بہت سے نوجوان حصہ لیں گے، ٹائٹل فائٹ میں تنزانیہ کے کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیمپین شپ میں انگلینڈ، بنگلادیش، ایران، فلپائن، ترکیہ، ملائیشیا، افغانستان، متحدہ عرب امارات، جرمنی، انڈونیشیا اور کیمرون کے کھلاڑی بھی شریک ہوں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close