Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان کے رواں سال ایشیاکپ نہ کھیلنے کے امکانات ہیں: بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اے سی سی کے سربراہ جے شاہ کی موجودگی اور ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے پر پاکستان کے رواں سال ایشیاکپ نہ کھیلنے کے امکانات ہیں۔

دی ٹیلی گراف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) کے اگلے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوران بتایا جائے گا کہ دیگر تمام شریک ممالک سری لنکا میں کھیلنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل تجویز دیا تھا کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں گروپ مرحلے کے ابتدائی چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ بھارتی بورڈ نے اسے بھی مسترد کردیا جس پر ممکن ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردے۔
رواں ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد تھی تاہم بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا، اگر اجلاس میں پاکستان سری لنکا میں ٹورنامنٹ کھیلنے پر راضی ہوتا ہے تو پورا ایونٹ وہیں ہوگا جبکہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی بھارت کی تجویز کو مسترد کرچکے ہیں اور ایشیاکپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔

اگر پاکستان ایشیاکپ کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اس صورت میں بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان وہ چار ٹیمیں ہوں گی جبکہ نیپال کو پانچویں ٹیم کے طور پر کھیلایا جائے گا۔

بھارت کا دورہ پاکستان سے انکار اور ہائبرڈ ماڈل کو قبول نہ کرنا پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر غور کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ پی سی بی نے مبینہ طور پر آئی سی سی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں ان کی شرکت کا انحصار حکومتی منظوری اور ہائبرڈ ماڈل پر ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close