کھیل و ثقافت

پاکستانی سیکیورٹی وفد نے دھرم شالہ میں میچ کیلئے گرین سگنل دیدیا :بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اسلام آباد : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ پاک بھارت میچ کیلئے پاکستانی سیکیورٹی وفد نے دھرم شالہ میں میچ کیلئے گرین سگنل دیدیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ جو کہ 19مارچ کو دھرم شالہ میں شیڈول ہے اس حوالے سے پاکستانی سیکیورٹی ٹیم نے سیکیورٹی امور کا جائزہ لے لیاہے اور میچ کیلئے گرین سگنل دیدیاہے تاہم ٹیم کے بھارت جانے کے حوالے سے باضابطہ اعلان حکومت کی جانب سے کل متوقع ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ،آئی جی پولیس،ڈسٹرکٹ کلیکٹرنے پاکستانی سیکیورٹی وفد کو پاکستانی ٹیم کیلئے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل  نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستانی سیکیورٹی ٹیم کے سربراہی ڈاکٹر عثمان انور نے ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیجوادی ہے جبکہ تفصیلی رپورٹ آج شام تک بھجوائی جائے گی جس کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا کہ میچ کیلئے ٹیم کو بھارت بھیجنا ہے یا نہیں ۔وزارت داخلہ کا کہناہے کہ تاحال بھارتی حکام کو دورے سے متعلق کوئی سگنل نہیں دیاگیاہے حتمی فیصلہ سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ کے بعد ہی کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ کی مخالفت جاری ہے .

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close