کھیل و ثقافت

محمد وسیم کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ 30 ستمبر تک ملتوی

لاہور: قومی پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ ملتوی ہوگئی ہے۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ 23 ستمبرکو کولمبیا کے باکسر جورلی ایسٹاراڈا سے شیڈول تھی، ذرائع کے مطابق باکسر کو کولمبیا کا ویزا جاری نہ ہونے کے باعث فائٹ کو 30 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ محمد وسیم کو کولمبیا کا ویزا نہ ملنے پر فائٹ پاناما میں ہی ہونے کا امکان ہے جہاں باکسر ٹریننگ میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ محمد وسیم تقریباً 3 ماہ سے پاناما میں اپنے کوچ کے ساتھ رینکنگ فائٹ کی تیاریوں میں مصروف رہے، اس سلسلے میں انہوں نے متعدد فائٹس میں حصہ لیا اور فاتح ٹھہرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close