کھیل و ثقافت

عمر اکمل پر 3 میچز کی پابندی اور 10لاکھ روپے جرمانہ عائد

لاہور: پی سی بی نے عمراکمل پر 3 میچز کی پابندی عائد کرنے کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کردیا ہے۔ پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنزہارون رشید کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی تھی جس کی سفارشات کی روشنی میں عمر اکمل کوکوڈ آف کنڈکٹ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 3 میچز کی پابندی کےساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ کرکٹر کودو ماہ تک غیر ملکی لیگز اور ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے این اوسی جاری نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عمر اکمل نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دیں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرنے سے روکا جس پر پی سی بی نے کرکٹر کو شوکاز نوٹس بھیجا،جواب سے مطمئن نہ ہونے پر دوسرا بھجواکر پوچھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب کیوں ہوئے جب کہ عمر اکمل نے پریس کانفرنس کو غصے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے معذرت طلب کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close