کھیل و ثقافت

ابوظہبی ٹیسٹ؛ دوسرے دن پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 64 رنز

ابوظہبی: ابو ظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا کی پہلی اننگز میں 419 رنز کے جواب میں پاکستان نے دوسرے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنالیے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں دوسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم 10 وکٹوں کے نقصان پر 419 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں دن کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنالیے ہیں، قومی ٹیم کے اوپننگ جوڑی شان مسعود30 اور سمیع اسلم 31 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل سری لنکا نے دوسرے دن 227 رنز4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو ڈک ویلا 83 رنز بنا کر 295 رنز کے مجموعی اسکور پرحسن علی کا شکار ہوگئے، اس موقع پرپریرا نے کپتان چندیمل کے ساتھ اہم شراکت قائم کرتے ہوئے 33 قیمتی رنز بنائے انہیں حارث سہیل نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیراتھ تھے جو صرف 4 رنز بنا کر یاسرشاہ کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد آنے والے سنداکان نے 8 جب کہ فرنینڈو بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔سری لنکن کپتان چندیمل نے 155 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
گزشتہ روز سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو61 رنز پر ان کی 3 وکٹیں گرگئیں، کوشل سلوا 12، کوشل مینڈس10 جب کہ لاہیرو تھریمانے بغیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹے، جس کے بعد کپتان دنیش چندیمل اورکرونارتنے نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں محتاط اندازمیں سکورآگے بڑھایا تاہم کرونا رتنے 161 کے مجموعی اسکورپربدقسمتی سے رن آﺅٹ ہوگئے اور 7 رنزکے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔
پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ اور محمد عباس نے 3 ، 3 شکار کئے جب کہ حسن علی نے 2 اور حارث سہیل ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ محمد عامر کوئی کامیابی حاصل نہیں کر پائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close