کھیل و ثقافت

چینگڈو مینز ٹینس، اعصام الحق نے ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنالی

چینگڈو: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق چینگڈو مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے چین میں ہونے والے چینگڈو مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں اعصام الحق نے  اپنے پارٹنر جوناتھن ایلرچ کے ہمراہ میکسیکن پلیئر سانتیاگو گونزالز اور سربیا کے نیناڈ زیمونچ کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دے دی۔ اس سے قبل اعصام الحق نے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے لیونارڈو مائر اور اسپین کے البرٹ راموس وینولاس کو ہرایا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close