کھیل و ثقافت

بھارت نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دے دی

بھارت نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو جیت کیلیے 400 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا

تھا۔

بھارت نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

بھارت کے شہر اندور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انڈین بلے بازوں نے آسٹریلیا کی ٹیم کا بھرکس نکالتے ہوئے 400 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔
آسٹریلیا کی اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے پر میزبان ٹیم کو 33 اوورز میں 317 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا جس کے تعاقب میں کینگروز 217 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ یوں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 99 رنز سے میچ جیت لیا۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔ شبمن گل اور شری یاس ائیر نے سنچریاں جبکہ سوریا کمار یادیو اور کے ایل راہول نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

آسٹریلیا کے کیمرون گرین نے 2، جوش ہیزل ووڈ،سئین ایبوٹ اور ایڈم زامپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا رہا 9 رنز کے مجموعی اسکور پر دو وکٹیں گریں جبکہ 108 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 53 اور سیئن ایبٹ 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارتی بولرز روی چندرن ایشون اور رویندرا جڈیجا نے تین تین، پرسدھ کرشنا نے 2 اور محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 27 ستمبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close