کھیل و ثقافت

پاکستان کے خلاف افغانستان کی تاریخی فتح پر سابق انڈین کرکٹر کا افغان کھلاڑیوں کے ساتھ جشن

سابق انڈین کرکٹرعرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی تاریخی فتح کے بعد افغان کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منایا۔

عرفان پٹھان جو ورلڈ کپ میں آئی سی سی براڈ کاسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، میچ کے بعد اسٹیڈیم میں افغان کرکٹر راشد خان کے ساتھ بھنگڑا ڈالنے پہنچ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

عرفان پٹھان نے اپنے ایکس پیغام میں افغان کھلاڑیوں کے ساتھ ڈانس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ راشد خان نے اپنا اور میں نے اپنا وعدہ پوار کردیا۔

عرفان پٹھان نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ واضح طور پر آج ایک بہتر ٹیم جیت گئی۔ پاکستان کے خلاف شاندار فتح پر افغانستان کو شاباش۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close