کھیل و ثقافت

آسٹریلیا نے 8 ویں بار کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

جنوبی افریقا کو چوتھی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی ، آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پروٹیز کا پہلی بارفائنل کھیلنے کا خواب اس بار بھی ادھورا رہ گیا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 212 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اختتامی اوورز میں کپتان پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت کینگروز نے 213 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

مچل اسٹارک 38 گیندوں پر 19 اور کمنز 29 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل 19 نومبر اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close