کھیل و ثقافت

کرکٹ ورلڈکپ فائنل میچ کے دوران فلسطینی پرچم کی انڈین گراؤنڈ میں انٹری

'میں فلسطین کی آزادی کا حامی ہوں' میر ا نام جان ہے میرا ا تعلق آسٹریلیا سے ہے

فلسطینیوں کی حمایت کےلیے فلسطینی جھنڈے والی شرٹ پہنے ایک نوجوان کی گراؤنڈ میں انٹری

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ورلڈکپ کے فائنل میچ میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے ایک شخص نے گراؤنڈ میں انٹری دی اور ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کےلیے فلسطینی جھنڈے والی شرٹ پہنے ایک نوجوان کی گراؤنڈ میں انٹری ہوئی۔

یہ نوجوان نہ صرف گراؤنڈ میں داخل ہوا بلکہ اس نے گراؤنڈ میں پچ پر موجود بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کے پاس جا کر اُنہیں گلے بھی لگایا۔

اس کے بعد گراؤنڈ انتظامیہ نے فوری طور پر اس شخص کو گراؤنڈ سے باہر نکالا۔

فلسطین کی حمایت والی شرٹ پہنے شخص کو جیسے ہی گرفتار کر کے گراؤنڈ سے باہر لے جایا جارہا تھا تو اس نے گراؤنڈ میں آنے کی وجہ بتائی۔

حکام کی جانب سے جب اس سے گراؤنڈ میں داخل ہونے سے متعلق سوالات کیے گئے تو اس نوجوان نے بتایا کہ ‘میر نام جان ہے اور میرا ا تعلق آسٹریلیا سے ہے، میں ویرات کوہلی سے ملنے میدان میں آیا’۔

جب اس سے پوچھا گیا کہ اس نے فلسطین کی حمایت والی شرٹ کیوں پہنی تو جان نے بتایا کہ ‘میں فلسطین آزادی کا حامی ہوں’۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close