کھیل و ثقافت

شاہین کے آسٹریلیا میں باؤلنگ سپیل انتہائی اہم ہوں گے، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں شاہین آفریدی کے باؤلنگ اسپیل انتہائی اہم ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا 14 دسمبر کو آغاز ہونے جا رہا ہے اور سابق کپتان شاہد آفریدی اس سیریز میں کافی سخت مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان کے سابق کپتان نے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی سیریز میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین دنیا کے کسی بھی بیٹر کو پریشان کرنے کی مہارت رکھتا ہے جبکہ آسٹریلوی کنڈیشنز میں باؤلنگ ان کے لیے سیکھنے کا ایک اچھا تجربہ ہو گا اور مجھے یقین ہے کہ وہ سیریز میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستان نے 391 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی

سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں روایتی طور پر ذہنی طور پر مضبوط ٹیم ہے اور اس کا سامنا کرنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کا بیٹنگ آرڈر مضبوط ہے اور مجھے ایک اچھے مقابلے کی توقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close